ان کے انتقال کی خبر سے علاقے کے سیاسی اور سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے،جس کے باعث وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ موجودہ رکن قومی اسمبلی اویس حیدر جھکڑ کے والد تھے، جو اس وقت لیہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر فائز ہیں۔
خیال رہے کہ ملک نیاز احمد جھکڑ نے اپنے طویل سیاسی کیریئر کے دوران 4 مرتبہ قومی اسمبلی میں نمائندگی حاصل کی اور چار مرتبہ انتخابی شکست بھی جھیلی، ان کی سیاسی زندگی مختلف جماعتوں سے وابستہ رہی اور انہوں نے ہمیشہ علاقے کے عوام کے مسائل حل کرنے اور ترقیاتی کاموں میں حصہ لیا۔
اپنے سیاسی سفر کے آخری مرحلے میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کی نشست حاصل کی اور 2018 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی، ان کی سرگرمیاں ہمیشہ عوامی خدمت اور علاقے کی بہتری کیلئے معروف رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان عید سے پہلے رہا ہوجائیں گے: سلمان راجہ پر امید
مرحوم کی وفات پر سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور شہریوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اہل خانہ کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی، جس میں علاقہ کے لوگ شریک ہو کر مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کریں گے۔