عمران خان عید سے پہلے رہا ہوجائیں گے: سلمان راجہ پر امید
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ روڈ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوجائیں گے، حکومت کی جانب سے عدالتی نظام پر اثر انداز ہونے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر عدالت میں تیاری نہ ہونے کی بات بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی، جج کے سوال کا فوری جواب نہ ہونا تیاری نہ ہونے کا ثبوت نہیں ہوتا۔

اڈیالہ روڈ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالات بدلیں گے اور فسطائیت کے بادل چھٹیں گے، کوئی لشکر اڈیالہ جیل کی دیواریں گرا کر بانی کو باہر نہیں لائے گا یہ ایک تاریخی اور سیاسی عمل ہے، قانونی طور پر کوئی وجہ نہیں کہ بانی پی ٹی آئی رہا نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہسپتال منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ادھر اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، ہم ان کی فکر میں یہاں پر آتے ہیں، آپ سمجھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کیلئے جیل میں رکھا ہوا ہے ؟ ، پانچ ماہ ہوگئے ہیں فیملی اور وکلاء کی ملاقاتیں بند ہیں، آج جو ہو رہا ہے اس سے آپ کو سمجھ آ گیا ہوگا کہ بانی کو جیل میں کیوں ڈالا گیا۔

صحافی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کے سوال پر علیمہ خان نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ دریں اثنا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ اگر ملاقات ہوتی ہے تو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش ختم ہوجائے گی، ہم نے افغانستان کو کہا تھا پراکسی نہ بنے، ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
 

ضرور پڑھیں