جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان
Sindh government holiday
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) حکومت سندھ نے جمعتہ الوداع کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے تاکہ شہری مذہبی اجتماعات اور ریلیوں میں با آسانی شرکت کر سکیں۔

اس حوالے سے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعتہ الوداع کے دن سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

ناصر حسین شاہ کے مطابق سندھ حکومت نے اس دن کے مذہبی تقدس اور عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی ایک اہم شاہراہ کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر شارع فیصل پر کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر بلدیات نے مختلف مذہبی اور سیاسی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اپنے روایتی اور پہلے سے طے شدہ راستوں پر ہی ریلیاں نکالیں، انتظامیہ نے شہر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتے میں چار دن ورکنگ ڈے کا نوٹیفکیشن جاری

دوسری جانب آج یوم علی کے موقع پر بھی ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔ کراچی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صدر کے علاقے کی متعدد سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق جلوسوں کے راستوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ مذہبی تقریبات پرامن طریقے سے مکمل ہو سکیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں