ہفتے میں چار دن ورکنگ ڈے کا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت نے ہفتے میں 4 دن ورکنگ ڈے کے اعلان کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی حکومت نے ہفتے میں 4 دن ورکنگ ڈے کے اعلان کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں بروز پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو دفاتر کھولے جائیں گے جبکہ بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دفاتر میں چھٹی ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں تمام وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں میں گریڈ 20 يا 3 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے افسران کو رضاکارانہ طور پر 2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی ہدایت کی گئی ہے،تنخواہوں میں کٹوتی کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہو گا۔

نوٹیفکیشن وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب گزشتہ روز اعلان کردہ کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں جاری کیا گیا ہے۔

Notification by M.Bilal

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی سخت کفایت شعاری اقدامات پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سرکاری اخراجات کم کرنے کے لیے علمدرآمد ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔

سرکاری افسران کی گاڑیوں کے لیے تیل کوٹہ 50 فیصد کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ساتھ پروٹوکول گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی، وزراء اور اعلیٰ افسران کے ساتھ سکیورٹی گاڑیوں کی تعداد بھی محدود کر دی گئی جبکہ جون 2026 تک نئی سرکاری گاڑیاں خریدنے پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں سرکاری دفاتر چار روز پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار سرکاری دفاتر میں چھٹی ہو گی تاہم اہم اور ضروری خدمات پر چار روزہ ہفتہ لاگو نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ

دفاتر میں صرف ضروری عملہ طلب کرنے اور سرکاری اجلاسوں کو آن لائن کرنے کی ہدایت جبکہ سرکاری محکموں میں ورک فرام ہوم پالیسی پر عملدرآمد اور سرکاری اخراجات کم کرنے کے لیے سفر اور رہائش کے اخراجات محدود کرنے کا حکم دیا گیا ہے، نجی شعبے کو بھی ورک فرام ہوم اور غیر ضروری تقریبات محدود کرنے، عوام کو غیر ضروری اجتماعات اور تقریبات سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے سرکاری عشائیوں پر مکمل پابندی کر دی گئی، صرف غیر ملکی وفود کے اعزاز میں اجازت ہو گی، سرکاری سیمینار، ٹریننگ اور کانفرنس کے لیے پیشگی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کی نگرانی کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں، پٹرولیم مصنوعات کی نگرانی کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی نافذ کر دیا گیا، تمام اضلاع میں ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت نگرانی کا حکم اور ضروری اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں