سندھ حکومت کا عید سے قبل تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا اعلان
سندھ حکومت نے مارچ 2026 کی تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) سندھ حکومت نے مارچ 2026 کی تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت نے عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی، تمام مسلم سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ادائیگیاں 16 مارچ کو ہوں گی، سندھ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی۔

عیدالفطر کے پیش نظر سندھ حکومت نے ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے یہ خصوصی فیصلہ کیا ہے، سرکاری ملازمین کو مارچ کی تنخواہیں اور مراعات 16 مارچ کو ملیں گی، مارچ کی تنخواہیں اور مراعات عید سے پہلے ادا کی جائیں گی۔

حکومتِ سندھ کے اس فیصلے کا مقصد عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مالی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں عید کی تیاریوں کے دوران کسی قسم کی مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عیدالفطر کے موقع پر عام طور پر گھریلو اخراجات میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کے باعث ملازمین کو اضافی وسائل درکار ہوتے ہیں، اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں اور کالجوں میں عید کے موقع پر 11 مسلسل چھٹیاں

ذرائع کے مطابق متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ تمام ادائیگیوں کے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ مقررہ تاریخ پر ملازمین اور پنشنرز کو رقم کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

اس حوالے سے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھی ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ادائیگیوں کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

واضح رہے کہ عیدالفطر کے قریب آتے ہی مختلف صوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف اقدامات کا اعلان کرتی ہیں تاکہ ملازمین کو عید کی تیاریوں میں آسانی ہو سکے، سندھ حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا یہ اقدام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں