وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کے لیے بہت بڑا منصوبہ لا رہے ہیں، پنجاب کے چھوٹے شہروں میں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رواں ہفتے پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نگہبان رمضان کارڈز 25 لاکھ 3 ہزار 897 تقسیم کئے جا چکے ہیں ، 21 لاکھ سے زائد کارڈز سے رقم نکلوائی جا چکی ہے، یکم رمضان سے یکم مارچ تک 422 مقامات پر لوگ سرکاری افطاری کر چکے ہیں، ایک ہزار سات سو ترسیٹھ نگہبان رمضان بازاروں میں سہولیات دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی لاگت پہلے سے بڑھا دیئے 67 شہروں سے زائد لوکل گورنمنٹ دیکھ رہی ہے، اکسٹھ سو کلومیٹر سیوریج لائن لوکل گورنمنٹ بچھائے گا، مضبوط واٹر ڈرینز 189 کلومیٹر ڈرینز 181 لوکل گورنمنٹ بنائے گی، تراسی ڈسپوزل اسٹیشن بنائیں گے، نو انڈر گرائونڈ واٹر ٹینک ہائوسنگ 358 لوکل گورنمنٹ بنائے گی۔