سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ شریک ہیں، رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے، سربراہان مملکت کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔
The Government and the people of Pakistan join the people of Iran in their hour of grief and sorrow and extend the most sincere condolences on the martyrdom of His Eminence Ayatollah Seyyed Ali
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 1, 2026
Khamenei.
Pakistan also expresses concern over violation of the norms of…
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم مرحوم کی روح کے لیے دعاگو ہیں، اللہ تعالی ایرانی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملے میں سپریم لیڈر آیت اللہ شہید، ایران کی تصدیق
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا نے شرکت کی، اجلاس میں علاقائی و خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
دوران اجلاس پاکستان کے خطے میں قیام امن کیلئے کردار اور اقدامات زیرغور کیا گیا جبکہ پاکستانی شہریوں کے ایران سے بذریعہ آذربائیجان انخلا پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔