ایران کا امریکی ایئر بیس پر حملہ، پاکستانی شہری جاں بحق
Iran attack on UAE
فائل فوٹو
دبئی: (ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں مبینہ حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔

ایرانی فورسز نے ابوظہبی میں قائم ایک امریکی ایئر بیس کو نشانہ بنایا، جس کی زد میں آ کر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت ایئر بیس کے اطراف میں موجود شہریوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوئے، جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی، تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام واقعے کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں اور اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔

وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق شہری کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ یو اے ای حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری فوج ہر وقت جارحیت کیلئے تیار ہے، ایران

دوسری جانب خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ حملے مشرق وسطیٰ میں جاری تناؤ کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جس کے اثرات نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں