آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
فائل فوٹو
February, 28 2026
(ویب ڈیسک): پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگی محاذ پر شکست کے بعد سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، طالبان کی جانب سے کئی سوشل میڈیا پوسٹس پر پاکستان کے ایک تربیتی لڑاکا طیارے کے ملبے کی تصاویر شیئر کر کے جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ یہ حالیہ کشیدگی کے دوران تباہ ہوا۔
تاہم حقیقت یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر دکھائی گئی تصاویر کا تعلق 2025 سے ہے اور ان کا پاک افغان موجودہ تنازع سے کوئی تعلق نہیں۔
.jpeg)
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا
ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان بھاری جانی و مالی نقصان کے بعد اپنی ہزیمت چھپانے کے لیے گمراہ کن پروپیگنڈہ کر رہے ہیں لیکن عالمی سطح پر اس کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ جھوٹا دعویٰ پاکستان کی افواج کی مؤثر کارروائی کے بعد طالبان کے ناکامی کے اعتراف کی عکاسی کرتا ہے۔
سحر و افطار اوقات
28 February 2026, 10th Ramadan
ضرور پڑھیں