تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان کے پی حکومت شفیع جان نے کہا کہ اس فورس میں ملک بھر سے نوجوان شامل ہوں گے،رہائی فورس آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر پرامن جدوجہد کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ فورس کی باقاعدہ طورپر ممبرشپ، حلف اور چین آف کمانڈ ہوگا،صوبائی اور مرکزی سطح پر قیادت کی مشاورت سے حکمت عملی تیار ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا واحد مقصد بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی ہوگا، سندھ، پنجاب اور کے پی میں عوامی موبلائزیشن تو سب نے دیکھی، حکومت اپنے اندر تنقید سننے اور جواب دینے کا حوصلہ پیدا کرے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
شفیع جان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب جیسا مقروض صوبہ 11 ارب کا طیارہ خرید رہا ہے، یہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے،10 ارب میں پی آئی اے بیچی گئی، 11 ارب میں نیا جہاز میڈم رانی کیلئے خرید لیا گیا، 19 سیٹوں کا طیارہ حکمرانوں کی عیاشی کی علامت ہے۔