ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمتوں کا اعلان
Honda CD 70 2026 price Pakistan
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ایٹلس ہونڈا نے سال 2026 کیلئے اپنی مشہور موٹر سائیکل سی ڈی 70 کو جدید فیچرز کے ساتھ متعارف کرا دیا۔

کمپنی کی جانب سے ایٹلس ہونڈا سی ڈی 70 (2026) کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے، یہ بلیو، ریڈ اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہے تاکہ صارفین اپنی پسند کے مطابق انتخاب کر سکیں۔
موٹر سائیکل میں 4-اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن نصب ہے جو مضبوط اور پائیدار کارکردگی فراہم کرتا ہے، اسٹارٹ کرنے کیلئے کک اسٹارٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔

فیچرز اور تکنیکی خصوصیات
4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن
ملٹی پلیٹ ویٹ کلچ
بیک بون ٹائپ فریم
فرنٹ ٹائر: 2.25-17
بیک ٹائر: 2.50-17
پٹرول ٹینک کی مجموعی گنجائش: 8.5 لیٹر (جس میں 1 لیٹر ریزرو بھی شامل ہے)
کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ خصوصیات موٹر سائیکل کو طویل سفر کیلئے موزوں اور بہتر گرفت اور مستحکم ڈرائیونگ کے قابل بناتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ

صارفین کیلئے موزوں انتخاب
ایٹلس ہونڈا سی ڈی 70 (2026) کو نہ صرف اسٹائل اور کارکردگی کیلئے بلکہ قیمت کے لحاظ سے بھی صارفین کیلئے پُرکشش اور مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔ 

ذہن نشین رہے کہ سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر اٹلس ہونڈا کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق خبریں زیرگردش تھی، تاہم ہونڈا کمپنی کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی  گئی ہے۔

ضرور پڑھیں