اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار سے زائد بھرتیوں کی منظوری
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا معاملہ زیر غور تھا اور بھرتیوں کی منظوری کے لیے معاملہ وفاقی حکومت کو ارسال کیا گیا تھا، حکومت نے اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے ۔

حکومتی منظوری کے بعد اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار 600 نئی بھرتیاں کی جائیں گی، اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر پر گفتگو کے دوران نئی بھرتیوں کی تصدیق کر دی۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ نے وفاقی پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کیس، علیمہ خان کے دوبارہ ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری

دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے متعدد ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔

ڈاکٹر اسد ملہی کو ڈی پی او اوکاڑہ ، کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کو ڈی پی او سیالکوٹ جبکہ ساجد حسین کھوکھر کو ڈی پی او جھنگ تعینات کر دیا گیا، ارسلان زاہد کی بطور ڈی پی او ننکانہ صاحب ، وقار عظیم کی بطور ڈی پی او میانوالی جبکہ محمد عابد کی بطور ڈی پی او خانیوال تعیناتی کر دی گئی۔

اسی طرح اخلاق اللہ تارڑ کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، شفیق احمد چودھری کو ڈی پی او جہلم، محمد طارق عزیز کو ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن، کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل کو اے آئی جی کمپلینٹ جنوبی پنجاب جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کو ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس گوجرنوالہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

وسیم اختر کو سی ٹی او گوجرنوالہ جبکہ عائشہ بٹ کو ایس پی ہیڈکوارٹر ایلیٹ پولیس تعینات کر دیا گیا۔ 

ضرور پڑھیں