پی ٹی آئی رہنماؤں کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج
سپریم کورٹ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج جاری ہے/ فائل فوٹو
اسلام آباد (سنو نیوز): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج جاری ہے جس میں انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات مقرر کرنے اور اہلخانہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ کے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر، شفیع جان، محمد حسین، شاہد خٹک سمیت دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ احتجاج کے شرکاء نے عمران خان کے ذاتی معالجین سے معائنے کا بھی مطالبہ کیا۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی وجہ سے عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات ہوئی، ایک سلمان صفدر کی رپورٹ ہے اور ایک سرکاری رپورٹ ہے، ہم کسی بھی سرکاری رپورٹ پر اعتبار نہیں کریں گے، عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی کو ان کی جان کی پرواہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ وہ لمحہ نہیں کہ تحریک چلائیں یا مذاکرات کریں، چیف جسٹس سے ملاقات نہیں ہوسکی، دوبارہ جاکر کوشش کروں گا چیف جسٹس سے ملاقات ہو، عمران خان کی صرف آنکھ کا نہیں پورے جسم کا چیک اپ ہونا چاہیے، ہم قانون اخلاقیات کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، جوائنٹ سیشن میں احتجاج رجسٹر کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر شہید کے ساتھ کھڑے ہیں، افواج کی شہادتوں کے معترف ہیں، ہم شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ایک نظریہ اصول انسانیت کے لئے کھڑے ہیں، ملک کے لئے شہید ہونے والوں کا خون ہم پر قرض ہے، امید کرتے ہیں عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے، اگر دوبارہ تاریکی میں ٹیکہ لگوایا گیا تو یہ عمل قابل قبول نہیں ہوگا، عمران خان کو ضرورت ہے کہ ان کا مکمل چیک اپ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پر کوئی بھی شرط رکھنا حکومتی سنگ دلی ہے، آپ خاندان پر شرائط مسلط نہیں کرسکتے، ڈاکٹر عظمی اور ڈاکٹر برکی ہو، ملانے میں کیا اعتراض ہے؟۔
 

ضرور پڑھیں