سیالکوٹ میں تعمیراتی غفلت نے طالبہ کی جان لے لی
فائل فوٹو
February, 21 2026
(ویب ڈیسک): سیالکوٹ میں زیر تعمیر گرلز اسکول کا شیڈ گرنے سے آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔
شہر میں زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے کلاس رومز کا شیڈ اچانک گرنے سے ملبے تلے دب کر آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد بروقت امدادی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے صورت حال مزید سنگین ہو گئی جبکہ ریسکیو ٹیم کو اطلاع دینے میں تاخیر کی گئی اور زخمی بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل نہ کیا جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت ہشتم کے سالانہ امتحان 2026 کی سرکاری ڈیٹ شیٹ جاری
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیر تعلیم سکندر حیات نے اسکول کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہائی کرائی۔
پولیس نے سی او ایجوکیشن، اسکول پرنسپل اور ٹھکیدار کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تین انجینئرز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
سحر و افطار اوقات
ضرور پڑھیں