کیس کی سماعت امجد علی شاہ نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کی، دورانِ سماعت علیمہ خان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پہلے سماعت کی تاریخ 23 فروری مقرر تھی تاہم بعد ازاں اسے تبدیل کر کے 20 فروری کر دیا گیا، انہیں اس تبدیلی سے بروقت آگاہ نہیں کیا گیا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے علیمہ خان کو 23 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
عدالت نے مقدمے کے آخری دو گواہان اور تفتیشی افسران کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ اگلی تاریخ پر دونوں گواہوں پر جرح مکمل کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک، اڈیالہ جیل میں سحر و افطار کیلئے شاہانہ مینو
پراسیکیوٹر کے مطابق 26 نومبر احتجاج کیس میں اب تک 16 گواہان کے بیانات اور جرح مکمل ہو چکی ہے جبکہ صرف دو گواہان باقی رہ گئے ہیں، عدالت نے کیس میں نامزد دیگر تمام ملزمان کیلئے بھی طلبی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ مقدمہ 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا، جس کی کارروائی انسدادِ دہشت گردی الت میں جاری ہے۔