سرکاری خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں روبینہ خالد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر کفالت پروگرام کے تحت سہ ماہی وظیفہ 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اضافی رقم کی ادائیگی ماہِ رمضان میں کی جائے گی تاکہ مستحق گھرانے مہنگائی کے دباؤ کے باوجود اپنی بنیادی ضروریات بہتر طریقے سے پوری کر سکیں۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے مطابق صرف کفالت پروگرام ہی نہیں بلکہ بینظیر ایجوکیشن وظائف میں بھی 500 روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا مقصد بچوں کی تعلیم جاری رکھنے میں والدین کی معاونت کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوئی ناردرن کا رمضان میں گیس فراہمی کا شیڈول جاری
اسی طرح بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت بھی 500 روپے اضافہ کیا گیا، جو حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو غذائی اشیاء اور مالی امداد فراہم کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا عزم ہے کہ کمزور اور نادار طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے، خصوصاً ایسے وقت میں جب مہنگائی عام آدمی کیلئے چیلنج بنی ہوئی ہے۔