باجوڑ: چیک پوسٹ پر دھماکا، 11 جوان شہید، 12 خوارج ہلاک
سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا/ فائل فوٹو
February, 17 2026
باجوڑ: (سنو نیوز) باجوڑ میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی جس کے نیتیجے میں 11 بہادر جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 12 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا، دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی، دھماکے کے نتیجے میں 11 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کی فائرنگ، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار شہید
سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج ہلاک کر دیئے۔ دھماکے سے قریبی رہائشی عمارتیں متاثر ہوگئیں جبکہ ایک معصوم بچی شہید، خواتین اور بچوں سمیت 7 شہری زخمی ہوگئے۔ علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ضرور پڑھیں