تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی رہائشی ٹک ٹاکر شہر بانو عرف سارا کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، متاثرہ ٹک ٹاکر شوہر کے ہمراہ تھانہ ایئرپورٹ پہنچ گئی،متاثرہ لڑکی سارا کی مدعیت میں تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ میں ملزمان اکمل واگھو، مولابخش گلوانی، پیرل جکھرانی اور ایک نامعلوم شخص کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ میں نامزد ملزم اکمل واگھو کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد علی مرزا پر مبینہ قاتلانہ حملہ، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
متاثرہ لڑکی نے مقدمہ کے متن میں مؤقف اپنایا کہ ملزمان نے ویڈیو بنانے کے بہانے بلا کر اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کی ڈی این اے نمونے لیبارٹری ارسال کیے جائیں گے، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔