انٹرمیڈیٹ امتحانات: داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے لیے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے لیے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026 کے لئے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی۔

نئے شیڈول کے مطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے لیے اب سنگل فیس کے ساتھ 11 فروری کی بجائے 19 فروری تک داخلہ فارم جمع کرائے جا سکیں گے۔

اسی طرح دو گنا فیس کے لیے 24 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ تین گنا فیس کے امیدوار 9 مارچ تک داخلہ جمع کرا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان بورڈ کا میٹرک امتحانات کی تاریخ کا اعلان

واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز 20 مئی سے ہو گا جس میں پنجاب بھر کے مختلف تعلیمی بورڈز کے تحت ہزاروں امیدوار حصہ لیں گے۔

اس فیصلے کا مقصد طلباء کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا کیے بغیر امتحانات کے لئے تیاری کے مواقع فراہم کرنا ہے، اس فیصلے کے تحت طلباء کو انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تیاری کے دوران زیادہ وقت ملے گا اور انہیں داخلہ جمع کرانے کے لیے اضافی سہولت فراہم کی گئی ہے۔