مزار حضرت داتا گنج بخشؒ کی کیش اوپننگ میں تاریخی اضافہ
عظیم صوفی بزرگ علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار کی کیش اوپننگ میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فائل فوٹو
لاہور : (سنو نیوز) عظیم صوفی بزرگ علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار کی کیش اوپننگ میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان محکمہ اوقاف نے بتایا کہ داتا گنج بخشؒ کے مزار پر ایک سال کے دوران نذرانے کی رقم 8 کروڑ 30 لاکھ ایک ہزار 870 روپے تک پہنچ گئی، گزشتہ سال اسی تاریخ یعنی 10 فروری 2025 کو یہ رقم 4 کروڑ 81 لاکھ 99 ہزار 990 روپے تھی۔

محکمہ اوقاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیڈکوارٹر مانیٹرنگ ٹیموں کی تعیناتی سے قبل ہفتہ وار نذرانے کی رقم عموماً 25 لاکھ سے 32 لاکھ روپے کے درمیان رہتی تھی، ہیڈکوارٹر کی جانب سے سخت نگرانی متعارف کرائے جانے کے بعد محض چند ہفتوں میں آمدن میں 70 سے 150 فیصد تک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری اوقاف نے اس حوالے سے کہا کہ مزارات کے فنڈز میں شفافیت، احتساب اور مؤثر انتظام اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پروٹیکٹڈ صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز

واضح رہے کہ علی بن عثمان ہجویریؒ جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ قابل احترام ولیوں میں سے ایک ہیں اور لاہور میں ان کا مقبرہ، جو داتا دربار کے نام سے مشہور ہے، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ کثرت سے جانے والے مزارات میں سے ایک ہے۔

سیکڑوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر ان کے مزار پر حاضری اور نذرانے دیتے ہیں، آپ کا عرس ہر سال اسلامی مہینے صفر المظفر کی 18 سے 20 تاریخ تک منایا جاتا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں زائرین ملک بھر سے حاضری کے لیے پہنچتے ہیں۔