ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کیلئے نیا چاند 17 فروری 2026 کو پیدا ہوگا، تاہم اس روز دنیا کے کسی بھی حصے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
ماہرین کے مطابق 18 فروری کو پاکستان سمیت متعدد ممالک میں چاند واضح طور پر دکھائی دے سکتا ہے، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور مکہ مکرمہ جیسے اہم شہروں میں بھی اسی روز چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔اگر 18 فروری کو چاند نظر آجاتا ہے تو پاکستان اور سعودی عرب میں یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا امکان بہت مضبوط ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا؟
فلکیاتی اداروں کے مطابق رمضان کے چاند کے حوالے سے اندازے ہمیشہ درست رہتے ہیں، آج کے جدید آلات کے ذریعے چاند کی پیدائش اور نظر آنے کا وقت کافی حد تک یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اگرچہ چاند نظر آنے کے امکانات 18 فروری کو زیادہ ہیں، لیکن حتمی اعلان مقامی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے کیا جائے گا۔