رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا؟
Solar eclipse February 17
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو واقع ہوگا، تاہم پاکستان سمیت ایشیا کے بیشتر ممالک میں یہ گرہن نظر نہیں آئے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اس گرہن کے دوران چاند سورج کے عین سامنے آئے گا، لیکن چاند اس وقت زمین سے نسبتاً دور ہونے کی وجہ سے سورج مکمل طور پر چھپے گا نہیں۔ اس دوران سورج کے گرد آگ کے دائرے جیسا شاندار منظر دیکھا جائے گا جسے رِنگ آف فائر کہا جاتا ہے۔

فلکیاتی اداروں کے مطابق یہ جزوی سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا، اس کا زیادہ سے زیادہ مرحلہ عالمی وقت کے مطابق تقریباً 12 بج کر 12 منٹ پر ہوگا۔ گرہن کا مکمل عمل صبح 09:56 یو ٹی سی سے شروع ہو کر دوپہر 14:27 یو ٹی سی تک جاری رہے گا۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرہن دیکھنے کے دوران حفاظتی چشمے یا دیگر فلکیاتی آلات کا استعمال لازمی ہے کیونکہ براہِ راست سورج کی روشنی آنکھوں کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امید ہے مارچ میں بسنت دوبارہ منائی جائیگی: عقیل ملک

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ رِنگ آف فائر گرہن فلکیاتی شوقین افراد کیلئے ایک نادر اور حیرت انگیز موقع ہے، جو دنیا کے مخصوص حصوں میں ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہرین فلکیات نے عوام سے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں یہ گرہن نظر نہیں آئے گا، لیکن عالمی ویب سائٹس اور لائیو سٹریمنگ کے ذریعے اسے دیکھا جا سکتا ہے، جو فلکیاتی شائقین کیلئے ایک پرمسرت موقع ہو گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں