جے یو آئی کا پی ٹی آئی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی/ فائل فوٹو
(سنو نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) نے جلسہ منسوخ اور 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی جس کے بعد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے 8 فروری کے اپنے جلسے منسوخ کرنے اور اپوزیشن کی پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم سب کہتے ہیں 8 فروری کو زور زبردستی عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا، عوام پرجبر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ سمیت کالے قوانین لائے گئے، عدلیہ کے پر کاٹے گئے، جے یو آئی جلسے کرنا چاہتی تھی، ہم پہیہ جام کرنا چاہتے تھے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کی پہیہ جام کی حمایت کرتے ہیں، ہم 8 فروری کو اپنے جلسے جلوس منسوخ کرتے ہیں، ہم اپنے جلسے جلوس آٹھ فروری کے بعد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات بھی چرائے جا رہے ہیں، ہمارا موقف ایک ہے، ہم نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں، وزیر اعظم ایوان میں آکر انسداد دہشتگردی کی پالیسی دیں، نیشنل ایکشن پلان پر عمل چاہتے ہیں مگر ہماری بات کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا ہے، عمران کے ڈاکٹرز کو تو ملنے دیا جائے۔


 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں