عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 17 فروری تک توسیع کے احکامات جاری کر دیے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 17 فروری تک توسیع کے احکامات جاری کر دیے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کےخلاف 9 مئی سمیت دیگر پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج محمدافضل مجوکا نے ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عدم پیشی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہیں ہو سکے جس پر عدالت نے پیٹرن انچیف پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 17 فروری تک توسیع کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مشال یوسفزئی کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ

علاوہ ازیں عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف 9 مئی کے پُر تشدد واقعات، اقدامِ قتل اور جعلی رسیدوں سمیت دیگرمقدمات درج ہیں جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی مبینہ طور پر جعلی رسیدیں جمع کرانے کے مقدمہ میں نامزد ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں