تفصیلات کے مطابق لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کا آغاز ہو گیا اور زندہ دلانوں کے شہر میں آسمان پر ہر طرف رنگ برنگی پتنگیں لہرا رہی ہیں۔ تاہم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے قریبی علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن اتھارٹی کا 3 روز کیلئے نوٹم جاری
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایئرپورٹ اور اس کے قریبی علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ پابندی پی اے اے کی ایوی ایشن سیفٹی سے متعلق سفارشات کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔
جن علاقوں میں شہری بسنت کے موقع پر پتنگیں اڑانے سے محروم رہیں گے۔ ان میں نادر آباد، گلشن علی کالونی، علی ویو، نشاط کالونی، بھٹہ چوک، ڈیفنس کے پی، کیو آر ایس ایریاز، الفیصل ٹاؤن، جوڑے پل، کینال بینک روڈ اور تاج پورہ کے علاقے شامل ہیں۔