تفصیلات کے مطابق میٹرک آرٹس پاس طلبہ اب ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر (DAE)میں داخلے کے اہل ہوں گے جبکہ آرٹس گروپ کے طلبہ کو ایف ایس سی پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ پروگرامز میں بھی داخلے کی اجازت دے دی گئی۔ اس فیصلے کے بعد پنجاب بھر کے کالجز میں آرٹس طلبہ کو سائنس اور ٹیکنیکل پروگرامز میں داخلہ مل سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
یہ فیصلہ انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے 183 ویں اجلاس میں کیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نئی داخلہ پالیسی کا فیصلہ SSC فرسٹ اینول امتحان 2026 ئسے نافذ العمل ہوگا۔
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مطابق اس فیصلے سے آرٹس طلبہ کیلئے تعلیم اور کیریئر کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ تعلیمی اداروں کو میرٹ، اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ اور دیگر معیارات مقرر کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اس اقدام کو ٹیکنیکل اور سائنسی تعلیم میں شمولیت کا ایک بڑا اور مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے ، جس سے آرٹس طلبہ کیلئے مساوی تعلیمی مواقع فراہم ہوں گے ۔