آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستانی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 35 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے جس بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا بھاؤ 5 لاکھ 72 ہزار 852 روپے سے کم ہو کر 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے ہو گیا۔
اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی گراوٹ دیکھنے میں آئی، پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 30 ہزار 435 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے سے کم ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت نے نئی تاریخ رقم کردی
دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں بھی سونا سستا ہو گیا، عالمی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کے نرخوں میں 355 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 5 ہزار 505 ڈالر سے کم ہو کر 5 ہزار 150 ڈالر میں فروخت ہوا۔
ادھر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا، پاکستانی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کی حامل فی تولہ چاندی ایک ہزار 106 روپے سستی ہوئی جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 12 ہزار 175 روپے سے کم ہو کر 11 ہزار 69 روپے پر آگئی ہے۔