ملک میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 21 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 72 ہزار روپے تک جا پہنچا۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی سونے کی قیمت میں 21 ہزار 100 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا جس سے قیمتوں میں مسلسل تیزی کا رجحان واضح ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
عالمی منڈی میں بھی سونے نے نئی بلندیاں چھو لیں جہاں فی اونس قیمت 212 ڈالر اضافے کے ساتھ 5 ہزار 505 ڈالر تک پہنچ گئی، ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر جغرافیائی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ ذریعہ سمجھتے ہوئے اسکی جانب تیزی سے راغب ہورہے ہیں۔
ادھر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 264 روپے مہنگی ہو کر 12 ہزار 175 روپے میں فروخت ہوئی۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی حالات یہی رہے تو سونے کی قیمت چھ لاکھ روپے فی تولہ کی حد عبور کر سکتی ہے۔