مریم اورنگزیب کی حیران کن تبدیلی کا راز طاہرہ اورنگزیب نے بتا دیا
Marriyum Aurangzeb transformation
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) طاہرہ اورنگزیب نے مریم اورنگزیب کی حیران کن تبدیلی کا راز فاش کر دیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے اپنی بیٹی کی شاندار تبدیلی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اس کی ایک سادہ وجہ بیان کی،انہوں نے بتایا کہ مریم اورنگزیب کافی عرصے سے سخت ڈائٹ پر ہیں جس میں وہ صرف کافی اور چائے کا استعمال کر رہی ہیں۔

طاہرہ اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تبدیلی مکمل طور پر قدرتی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کوئی کاسمیٹک پروسیجر نہیں کروایا، یہ سب اس کی محنت اور خود پر قابو رکھنے کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر کی اہلیہ کی بچپن کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر مریم اورنگزیب کی اس تبدیلی پر مداحوں نے فوری ردِعمل دیا اور بغیر کسی سرجری کے اس کامیابی پر ان کی تعریف کی، کئی صارفین نے ان کی ڈائٹ پلان اور مستقل مزاجی کے بارے میں جاننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

ماہرین کے مطابق اس قسم کی تبدیلی اس بات کا ثبوت ہے کہ سادہ طرزِ زندگی میں تبدیلیاں بغیر سرجری کے بھی نمایاں نتائج دے سکتی ہیں، مریم اورنگزیب کی کہانی ان کے مداحوں کے لیے باعثِ تحریک بنی ہوئی ہے۔