سندھ میں میٹرک اور انٹر کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم منظور
new grading system
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے ایک نیا بین الاقوامی معیار کا گریڈنگ سسٹم منظور کر لیا ہے۔

سندھ کے وزیر برائے جامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے اعلان کیا کہ نیا گریڈنگ فریم ورک دہائیوں پرانے عددی جانچ کے نظام کی جگہ لے گا، نظرثانی شدہ پالیسی کے تحت 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو فیل قرار دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے طلبہ کی کارکردگی کے منصفانہ اور شفاف جائزے کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی نظام کو عالمی معیار کے مطابق جدید بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر کے مطابق یہ نیا نظام مرحلہ وار پورے سندھ میں نافذ کیا جائے گا، سب سے پہلے 2026 میں جماعت نہم اور جماعت گیارہویں کے سالانہ امتحانات میں اس کا اطلاق ہوگا، 2027 میں یہ گریڈنگ سسٹم جماعت دہم اور جماعت بارہویں کے امتحانات تک توسیع دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2026: پنجاب حکومت کا سرکاری چھٹیوں کا اعلان

نئے ڈھانچے کے تحت طلبہ کی کارکردگی کو نمبروں کے بجائے گریڈز کی صورت میں ظاہر کیا جائے گا، منظور شدہ گریڈنگ معیار درج ذیل ہے:

  • A++: 96% to 100%
  • A+: 91% to 95%
  • A: 86% to 90%
  • B++: 81% to 85%
  • B+: 76% to 80%
  • B: 71% to 75%
  • C+: 61% to 70%
  • C: 51% to 60%
  • D: 40% to 50%

یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر کی اہلیہ کی بچپن کی ویڈیو وائرل

40 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے کسی بھی طالب علم کو ناکام تصور کیا جائے گا۔

اسماعیل راہو نے اس بات پر زور دیا کہ اس اصلاحات کا مقصد سندھ کے تعلیمی نظام کو جدید بین الاقوامی طریقوں سے ہم آہنگ کرنا اور صوبے میں مجموعی تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔