وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحب زادے جنید صفدر کی اہلیہ شانزے علی روہیل کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس نے صارفین کی خاص توجہ حاصل کر لی ہے، یہ ویڈیو تقریباً 14 سال پرانی ہے جب شانزے اپنے دادا اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روہیل اصغر کے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کمیرے میں نظر آئیں۔
اس کلپ میں میزبان یاسر قریشی شانزے سے عید اور عیدی کے بارے میں سوال کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو میں شانزے نہایت معصوم اور سادہ انداز میں سوالات کے جوابات دیتی نظر آتی ہے جسے صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ سانحہ، شوبز شخصیات کااحتساب کا مطالبہ
یاد رہے کہ شانزے علی روہیل حال ہی میں جنید صفدر سے شادی کے بعد خبروں کی زینت بنی ہیں، شادی کے بعد جہاں ان کی تقریبات زیر بحث رہیں وہیں اب انکی بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دلچسپی کا باعث بن گئی ہے۔
جنید صفدر کی اہلیہ شانزے کی بچپن کی ویڈیو وائرل pic.twitter.com/N5FMiwXxDb
— Usman Shani (@US11954) January 20, 2026
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ کئی افراد نے شانزے کے معصوم انداز کو خوب سراہا ہے۔