پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ انٹرن شپ کا اعلان
OIST internship Japan
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): جاپان کے ایک اعلیٰ سائنسی و تحقیقی ادارے نے دنیا بھر کے امیدواروں کے لیے مکمل فنڈڈ ریسرچ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔

 اوکیناوا انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گریجویٹ اسکول، جاپان نے باضابطہ طور پر ریسرچ انٹرن شپ پروگرام 7202–6202 متعارف کروایا ہے جس کے تحت پاکستانی STEM طلبہ کو عالمی معیار کی تحقیق کا مکمل فنڈڈ موقع فراہم کیا جائے گا۔

یہ باوقارOIST ریسرچ انٹرن شپ 2026 انڈرگریجویٹ اور ماسٹرز سطح کے طلبہ کے لیے تیار کی گئی ہے جس میں انہیں معروف بین الاقوامی سائنسدانوں کی نگرانی میں جدید لیبارٹریز میں عملی تحقیقی تجربہ حاصل ہوگا۔
انٹرن شپ کا دورانیہ 3 سے 6 ماہ تک ہوگا جس کے دوران طلبہ اپنے تعلیمی پس منظر اور تحقیقی دلچسپی کے مطابق منصوبوں کا انتخاب کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں میٹرک اور انٹر کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم منظور

اہم تحقیقی شعبوں میں فزکس، کیمسٹری، کمپیوٹیشنل سائنسز، میرین سائنسز،  نیورو سائنس،  مالیکیولر اور سیلولر بایولوجی، ماحولیاتی سائنسز اور کوانٹم سائنس شامل ہیں۔

پاکستانی طلبہ تجربہ کار اساتذہ اور محققین کے ساتھ کام کریں گے اور جدید تحقیقی طریقوں، بین الشعبہ جاتی تعاون اور جدید سائنسی طریقۂ کار سے واقفیت حاصل کریں گے۔

OIST منتخب انٹرنز کو مکمل مالی معاونت فراہم کرتا ہے جو اسے جاپان کی بہترین مکمل فنڈڈ انٹرن شپس میں شامل کرتی ہے۔

اس میں جاپان آنے جانے کا مکمل ہوائی ٹکٹ، مکمل فرنشڈ رہائش، یومیہ وظیفہ 2,400 جاپانی ین ، ویزا سپورٹ، ادارہ جاتی رجسٹریشن اور شٹل بس سروس تک مفت رسائی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار کی بسم اللہ پڑھ کر رشوت لینے کی ویڈیو وائرل

یہ تمام سہولیات طلبہ کو مالی دباؤ کے بغیر تحقیق پر مکمل توجہ دینے کا موقع فراہم کرتی ہیں، یہ پروگرام پاکستانی STEM طلبہ کو تعلیمی اور تحقیقی پروفائل مضبوط بنانے، بین الاقوامی پیشہ ورانہ نیٹ ورک قائم کرنے، جدید اور بین الشعبہ جاتی تحقیق کا تجربہ حاصل کرنے اور مستقبل کے پی ایچ ڈی پروگرامز اور عالمی تحقیقی کیریئر کے لیے تیاری میں مدد فراہم کرتا ہے۔

OIST خواتین اور کم نمائندگی رکھنے والے طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو خصوصی طور پر درخواست دینے کی ترغیب دیتا ہے تاکہ سائنس اور تحقیق میں تنوع اور شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔

اہل پاکستانی طلبہ ریسرچ انٹرن شپ پروگرام کے آفیشل آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں جہاں اہلیت، آخری تاریخ اور تحقیقی منصوبوں کی مکمل تفصیلات دستیاب ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ پروگرام پاکستانی STEM ٹیلنٹ کے لیے جاپان کے جدید تحقیقی نظام میں داخل ہونے اور عالمی سطح پر تعاون کا ایک بہترین موقع ہے۔