جنید صفدر کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تقریبات شروع ہوئیں/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔

جنید صفدر کی شادی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے علی روحیل سے ہو رہی ہے۔ شادی کی تقریبات کا آغاز جمعہ کو جاتی امرا میں جنید صفدر کی مہندی کی تقریب سے ہوا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

جاتی امرا کو شادی کی تقریبات کے لیے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جہاں برقی قمقموں سے جایا گیا ماحول ایک دلکش منظر پیش کر رہا تھا۔ اس رنگین تقریب میں جنید صفدر کی شادی کی تیاریوں کے دوران مختلف محافل کا اہتمام کیا گیا تھا، اور مہمانوں کے لیے مختلف قسم کے پر تکلف کھانے بھی تیار کیے گئے تھے۔

جنید صفدر کی بارات 17 جنوری کو روانہ ہو گی، جبکہ 18 جنوری کو دعوت ولیمہ ہوگی۔ جنید صفدر کی شادی میں شرکت کے لیے پارٹی رہنماؤں اور اہم شخصیات بھی مدعو کی گئی ہیں، جنہوں نے اس اہم موقع پر اپنے شرکت کی تصدیق کی ہے۔

شادی کی تقریبات میں معروف سیاسی شخصیات اور خاندان کے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کی شادی ایک اہم سیاسی و سماجی تقریب سمجھی جا رہی ہے، جسے خاص طور پر مسلم لیگ (ن) کے حامیوں کے درمیان بڑی اہمیت حاصل ہے۔

اس کے علاوہ، جنید صفدر کی شادی کی تقاریب کو مزید خصوصی بنانے کے لیے مختلف تفریحی پروگرامز اور محافل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جن میں مہندی کی رسم اور دیگر روایتی تقاریب شامل ہوں گی۔ اس موقع پر، جنید صفدر کی شادی کے مختلف پہلوؤں کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، اور ان کے مداح اس دن کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔