پنجاب: ریسکیو 1122 میں پیڈ انٹرن شپ کے مواقع
ایمرجنسی میں مدد گار ریسکیو 1122 نے نوجوانوں کو پیڈ انٹرن شپ آفر کر دی۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) ایمرجنسی میں مدد گار ریسکیو 1122 نے نوجوانوں کو پیڈ انٹرن شپ آفر کر دی۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں بتایا کہ نوجوانوں کے لیے ریسکیو 1122 میں بطور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

انٹرن شپ کے خواہشمند افراد کے لیے پنجاب کے ڈومیسائل کا حامل ہونا لازمی ہے جبکہ نرسنگ، پیرامیڈیکل یا الائیڈ ہیلتھ ڈپلومہ کے حامل نوجوان جن کی کم از کم سیکنڈ ڈویژن ہو انٹرن شپ کے لیے اپلائی کر سکتے۔

ریسکیو 1122 میں انٹرن شپ کے لیے عمر کی حد 18 سے 30 سال رکھی گئی ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع اٹک کیلئے 51، بہاولنگر کے لیے 56، بہاولپور کے لیے 72، بھکر اور کے لیے 42، 42، چنیوٹ کے لیے 30، ڈی جی خان کے لیے 58 اور فیصل آباد کے لیے 84 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمر بچوں کے والدین کو وظیفہ دینے کا فیصلہ

اسی طرح گوجرانوالہ کے لیے 70، گجرات کے لیے 58، حافظ آباد کے لیے 26، جھنگ کے لیے 56، جہلم کے لیے 44،قصور کے لیے 58، خانیوال کے لیے 51، خوشاب کے لیے 40، لاہور کے لیے 131، لیہ کے لیے 51، لودھراں کے لیے 30 اور منڈی بہاؤالدین کے لیے 37 سیٹیں رکھی گئی ہیں۔

میانوالی کے لیے 58، ملتان کے لیے 82، مری کے لیے 42، مظفر گڑھ کے لیے 65، ننکانہ صاحب کے لیے 35، نارووال کے لیے 30، اوکاڑہ کے لیے 44، پاکپتن کے لیے 28 اور رحیم یار خان کے لیے 58 سیٹیں مختص ہیں۔

اس کو بھی پڑھیں: نئے گھریلو گیس کنکشن کے حصول کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر

راجن پور کے لیے 44، راولپنڈی کے لیے 70، ساہیوال کے لیے 40، سرگودھا کے لیے 70، شیخوپورہ کے لیے 65، سیالکوٹ کے لیے 56، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیے 44، تونسہ کے لیے اور وہاڑی کے لیے 44 سیٹوں کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 میں انٹرن شپ کے خواہشمند نوجوان سینٹرل ٹیسٹ سروس پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 27 جنوری 2026 رکھی گئی ہے، انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 40 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔