کم عمر بچوں کے والدین کو وظیفہ دینے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کی جانب سے 18 سال سے کم عمر بچوں کے والدین کو ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جائے گا / فائل فوٹو
January, 15 2026
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے 18 سال سے کم عمر بچوں کے والدین کو ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جائے گا تاکہ بچوں کو مزدوری سے نکال کر تعلیم و تربیت کی طرف لایا جا سکے۔
حکومتی فیصلے کے تحت بچوں کو مزدوری سے نکالنے پر والدین کو مشروط مالی معاونت دی جائے گی جبکہ مالی معاونت کے بعد بچوں کیلئے تعلیمی اور فنی تربیتی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کیلئے ٹاسک کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جو جامع پلان تیار کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت کے موقع پر لاہوریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان
اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے موجودہ قوانین میں ترامیم کیلئے سفارشات بھی طلب کر لی ہیں جبکہ کمیٹیوں کو چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے 20 سے زائد ٹاسک سونپے گئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے بچوں کی ڈیجیٹل میپنگ اور جیو ٹیگنگ کی جائے گی جبکہ ہیلپ لائن اور بحالی مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔ سوشیو اکنامک سروے کے تحت مستحق والدین کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔