اسلام آباد: ایم ٹیگ سروس کی 24 گھنٹے فراہمی کا فیصلہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے دو مقامات پر ایم ٹیگ سروس کی 24 گھنٹے فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے دو مقامات پر ایم ٹیگ سروس کی 24 گھنٹے فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے اسلام آباد کے شہریوں کو ایم ٹیگ کی سروس ہفتے کے ساتوں روز 24 گھنٹے فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم کی جانب سے اسلام آباد کے 26 نمبر چونگی اور سترہ میل (پھگراں) ٹول پلازہ پر ایم ٹیگ کی سہولت 24 گھٹنے فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسی طرح کچنار پارک سکیٹر آئی ایٹ اور سیکٹر ایف نائن پارک میں قائم ایم ٹیگ فراہمی کاؤنٹرز رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے، اسلام آباد کے شہریوں کو ایم ٹیگ کی سروسز 24 اور رات گئے تک فراہمی سے شہری استفادہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ٹیگ کے حصول کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ برس 28 دسمبر کواعلان کیا تھا کہ یکم جنوری 2026 سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد ہو گی، یہ اقدام شہر کی سیکیورٹی اور شہری سہولیات کو جدید اور مربوط بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

بعدازاں حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ میں 15 روز کی توسیع کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس کو بھی پڑھیں: بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 15 جنوری تک اپنی گاڑیوں پر ہر صورت ایم ٹیگ لگوائیں، کیونکہ اس تاریخ کے بعد بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں داخلے کے لیے گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کے حوالے سے وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کا آج آخری روزہے۔