زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
فائل فوٹو
January, 13 2026
(ویب ڈیسک): ملک کے مختلف شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
منگل کے روز سیسمولوجیکل سینٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک کے مختلف شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے چترال، سوات، شانگلہ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے، زلزلہ کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
سیسمولوجیکل حکام کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر 156 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے سنگم پر واقع پہاڑی علاقے میں تھا جس کی وجہ سے جھٹکے نسبتاً وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔
حکام نے شہریوں کو پرسکون رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔