رپورٹس کے مطابق بورڈ کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ امتحانات 27 مارچ سے عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد شروع کیے جائیں، تاہم حتمی تاریخوں کا اعلان پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
بورڈ حکام کے مطابق امتحانات کے آغاز کی نئی تجویز طلبہ اور اساتذہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے تاکہ رمضان کے دوران امتحانات میں طلبہ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بورڈ نے عید کی تعطیلات کے بعد امتحانات کی تیاری اور سلیبس کی تکمیل کیلئے اضافی وقت کو بھی مدنظر رکھا ہے۔
اس موقع پر طلبا نے اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات یکم مارچ سے ہی شروع ہونا چاہیے، عیدالفطر پر صرف ایک ہفتے کی چھٹیاں دی جائیں تاکہ سلیبس کی تکمیل اور امتحانات کے انعقاد میں آسانی ہو۔
طلبا نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے آغاز 23 مارچ سے ہونے کے باعث امتحانات کے شیڈول میں مزید رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے، جس پر بورڈ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا
تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا مقصد طلبہ کی سہولت اور تعلیمی معیار کو برقرار رکھنا ہے، تاہم طلبہ اور والدین توقع کرتے ہیں کہ بورڈ شفاف اور حتمی اعلان جلد کرے تاکہ تمام تیاریوں کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔
اس اعلان کے بعد طلبہ کی بڑی تعداد بورڈ کے فیصلے کے مطابق اپنے تعلیمی منصوبوں کو ترتیب دینے میں مصروف ہے۔