پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجا اظہر نے مزار قائد پر جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کراچی شرقی کو خط ارسال کر دیا۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو لکھے گئے خط میں مؤقف اپنایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ کراچی کے دوران مزار قائد پر جلسے سے خطاب کرنا چاہتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کو مزار قائد پر جلسے کی اجازت دی جائے۔
راجا اظہر نے خط کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پُرامن ہو گا اور اس کےلیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما فدا خان کی گاڑی کے قریب دھماکا
صدر پاکستان تحریک انصاف کراچی نے خط میں مزید لکھا کہ جلسے کی اجازت سے متعلق ضلعی انتظامیہ کے مثبت فیصلے کے منتظر ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 9 تا 12 جنوری سند کا تین روزہ دورہ کریں گے، وہ 9 جنوری کو دن 11 بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گے اور دورے کے پہلے ہی روز انصاف ہاؤس میں ان کی اہم ملاقات شیڈول ہیں، جس کے بعد وہ کراچی پریس کلب جائیں گے۔
اس کو بھی پڑھیں: پی پی 167 ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ کا اعلان
سہیل آفریدی اپنے دورے کے دوسرے روز کراچی سے حیدرآباد جائیں گے، جہاں وہ حیدرآباد بار سے خطاب اور اسٹریٹ موومنٹ میں حصہ لیں گے، دورے کے تیسرے روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کراچی بار سے خطاب کریں گے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک اور معاون خصوصی شفیع جان بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہوں گے۔