رمضان، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں
Ramadan 2026 Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ماہرین فلکیات نے سائنسی بنیادوں پر رواں سال بڑے اسلامی تہواروں کی ممکنہ تاریخیں بتا دیں۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے پیشِ نظر یکم رمضان 19 فروری کو متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کے امکانات ہیں، جس کے نتیجے میں عیدالفطر 21 مارچ کو ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق ذوالحج کا آغاز 17 مئی سے ہونے کا امکان ہے، سائنسی حسابات کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 مئی کو متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام پیشگوئیاں فلکیاتی مشاہدات اور جدید سائنسی کیلکولیشنز پر مبنی ہیں، تاہم چاند کے حقیقی نظر آنے پر حتمی اعلان متعلقہ شرعی ادارے کریں گے۔

عوام اپنی عبادات، روزے اور قربانی کی تیاری کیلئے ان ممکنہ تاریخوں کو مدنظر رکھ سکتے ہیں، اور اسلامی تہواروں کی مناسبت سے اپنے گھروں اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی منظم کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بڑا اعلان

فلکیات کے ماہرین نے یہ بھی تاکید کی کہ رمضان اور عید کے آغاز کی حتمی تصدیق چاند دیکھنے کے بعد ہی کی جائے، تاکہ مذہبی طور پر کوئی ابہام یا غلط فہمی پیدا نہ ہو۔

خیال رہے کہ یہ پیشگوئی شہریوں کیلئے وقت کی منصوبہ بندی اور روحانی تیاری میں مددگار ثابت ہوگی اور ان کیلئے رمضان و عید کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منانے کا موقع فراہم کرے گی۔