نیشنل سیونگز کے مطابق قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی مختلف شہروں میں سال بھر مرحلہ وار کی جائے گی۔
1500 روپے کے بانڈز کی قرعہ اندازی لاہور (16 فروری)، سیالکوٹ (15 مئی)، فیصل آباد (17 اگست) اور حیدرآباد (16 نومبر) میں ہوگی۔
750 روپے کے بانڈز کے قرعے پشاور (15 جنوری)، کوئٹہ (15 اپریل)، لاہور (15 جولائی) اور راولپنڈی (15 اکتوبر) میں نکالے جائیں گے۔
اسی طرح 200 روپے کے بانڈز کی قرعہ اندازی فیصل آباد (16 مارچ)، کراچی (15 جون)، مظفرآباد (15 ستمبر) اور پشاور (15 دسمبر) میں ہوگی۔
100 روپے کے بانڈز کے قرعے کراچی (16 فروری)، حیدرآباد (15 مئی)، ملتان (17 اگست)، فیصل آباد (16 نومبر) اور پشاور (15 دسمبر) میں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نگران دور میں بھرتی 645 ملازمین کو فارغ کرنیکا حکم
دوسری جانب پریمیم پرائز بانڈز کے شیڈول کے مطابق 40 ہزار روپے کے پریمیم بانڈز کی قرعہ اندازی راولپنڈی (10 مارچ)، مظفرآباد (10 جون)، سیالکوٹ (10 ستمبر) اور لاہور (10 دسمبر) میں ہوگی، جبکہ 25 ہزار روپے کے پریمیم بانڈز کے قرعے ملتان (10 مارچ)، پشاور (10 جون)، کوئٹہ (10 ستمبر) اور کراچی (10 دسمبر) میں نکالے جائیں گے۔
نیشنل سیونگز نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی قرعہ اندازی کی تاریخ عوامی تعطیل سے متصادم ہوئی تو قرعہ اندازی اگلے ورکنگ ڈے پر منعقد کی جائے گی۔
پرائز بانڈ ہولڈرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بانڈز محفوظ رکھیں اور مقررہ تاریخوں پر نتائج چیک کرتے رہیں۔