بھارتی فلم دھریندر کے ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد
Karachi court decision
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی کی عدالت نے بھارتی فلم دھریندر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ساؤتھ نے بھارتی فلم دھریندر کے خلاف پیپلز پارٹی کے ایک کارکن کی جانب سے مقدمہ درج کرانے کی درخواست مسترد کر دی ہے، عدالت نے واضح کیا کہ فلم بھارت میں بنائی اور ریلیز کی گئی جبکہ پاکستان میں اسکی اسکریننگ یا ترسیل کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

عدالت کے مطابق فلم کے رائٹر، ہدایتکار اور دیگر بھارتی شہری ہیں اور پاکستان میں انکی کوئی قانونی یا کاروباری موجودگی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان نے دریائے راوی سے 65 کلو وزنی مچھلی پکڑلی

پاکستان یا متعلقہ تھانے کی حدود میں کوئی قابل دست اندازی جرم ثابت نہیں ہوا، عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ اگرچہ حساس ہے لیکن اسے سرکاری سطح پر وزارت خارجہ کے ذریعے دیکھا جانا چاہیے۔

عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزار چاہے تو پیمرا یا وفاقی حکومت کی متعلقہ فورمز سے رجوع کر سکتا ہے لیکن عدالت میں اسطرح کی درخواست کا مقصد صرف میڈیا کی توجہ حاصل کرنا سمجھا جائے گا۔