جدید ٹیکنالوجی اور صارف دوست نظام سے لیس یہ کاؤنٹر شہریوں کو ب فارم کی درخواست، شناختی کارڈ کی تجدید یا گمشدہ کارڈ کے اجرا کا پورا عمل خود مکمل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے انتظار کا وقت کم اور کام کی رفتار بہتر ہو گئی ہے۔
نادرا حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے تاکہ عملہ پیچیدہ معاملات پر توجہ دے سکے جبکہ شہری معمول کی درخواستیں خود آسانی سے مکمل کریں۔
کاؤنٹر پر واضح اسکرین ہدایات اور سادہ مراحل موجود ہیں جس کی وجہ سے پہلی بار استعمال کرنے والے افراد بھی بغیر کسی دشواری کے خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نگران دور میں بھرتی 645 ملازمین کو فارغ کرنیکا حکم
مقامی شہریوں نے اس سہولت کو سراہتے ہوئے اسے سروس ڈیلیوری میں بڑی بہتری قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ طویل قطاروں کے بغیر خود درخواست مکمل کرنا نہایت آسان اور وقت کی بچت ہے۔
یہ اقدام نادرا کی اس وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمات کو جدید بنانا، رسائی بہتر کرنا اور شہریوں کے اطمینان میں اضافہ کرنا ہے۔