گجرات: عشق کے جنون میں مبتلا ماں نے اپنی گود اُجاڑ ڈالی
گجرات میں عشق کے جنو ن میں مبتلا ماں نے اپنی گود اُجاڑ ڈالی۔
فائل فوٹو
گجرات: (سنو نیوز) گجرات میں عشق کے جنون میں مبتلا ماں نے اپنی گود اُجاڑ ڈالی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گجرات میں کمسن بچوں کےتہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی جہاں ٹک ٹاک سے بدر نامی شخص کی محبت میں گرفتار ماں نے اپنے 3 بچوں کو گلہ دبا کر جلا دیا۔

عشق کے جنون میں مبتلا ماں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے بچوں میں 2 سالہ ذکریا، 4 سالہ حرم فاطمہ اور 7 سالہ فجر فاطمہ شامل ہیں، ڈی پی او گجرات عمر فاروق نے آشنا کیساتھ ملکر ماں کے ہاتھوں کمسن بچوں کے قتل کی تصدیق کر دی۔

ڈی پی او گجرات عمر فاروق نے بتایا کہ تینوں بچوں کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد انہیں جلا کر آزادکشمیر دفن کر دیا گیا ، گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر کی رہائشی سنگدل ماں تین بچوں کے ساتھ پہلے گھر سے غائب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی بس اور وین میں تصادم، 14 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق شوہر کی جانب سے بیوی سدرہ اور تین بچوں کے اغواءکی ایف آئی آر تھانہ میں درج کر وائی گئی ، اغواءکی واردات تہرے قتل میں بدلنے پرگجرات اور آزادکشمیر پولیس نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گجرات پولیس بچوں کے اغواءہونے کے 12روز بعد ان کے قتل کی تحقیقات تک پہنچ پائی ہے۔