فیصل آباد: ٹیکسٹائل مل میں تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا
فیصل آباد کی کپڑا مل میں تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا۔
فائل فوٹو
فیصل آباد: (سنو نیوز) فیصل آباد کی کپڑا مل میں تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مالک کے بیمار ہونے پر فیکٹری کے جنرل منیجر (جی ایم ) اور فنانس آفیسر نے ستر کروڑ کا چونا لگا دیا، معروف صنعت کار ظفر سرور کی فیکٹری میں کروڑوں روپے کے گھپلے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جی ایم بلال اور فنانس آفیسر صلاح الدین نے مالک کی غیر موجودگی میں فیکٹری سے یارن کی بڑی کھیپ غائب کر دی،دونوں بھائیوں پر تھانہ کھرڑیانوالہ میں ساڑھے 23 کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد عدالت نے دونوں کو ضمانت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا، فنگر پرنٹس کی تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم

عدالتی حکم پر فیکٹری کا نجی کمپنی سے دوبارہ آڈٹ کروایا گیا جس میں 69 کروڑ 93 لاکھ روپے کا گھپلہ ثابت ہوا جس پر سیشن جج جڑانوالہ نے دونوں بھائیوں کی ضمانتیں خارج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

فیکٹری مالک کی جانب سےپولیس اور ایف آئی اے کو اضافی درخواست دے دی گئی جس میں ملزمان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے، پولیس اور ایف آئی اے میں درخواست معروف صنعت کار ظفر سرور کے وکلاء کی جانب سے درخواست دی گئی ہے۔