ذرائع کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 130 سے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے میاں نواز شریف کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔
الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے یاسمین راشد کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، ٹریبونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست تکینکی بنیادوں پر خارج کر دی اور این اے 130 سے میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کا دورہ پنجاب میں ناروا سلوک پر مریم نواز کو خط
یاد رہے کہ گزشتہ برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 پر میاں محمد نواز شریف نے ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ ملے تھے۔
بعد ازاں ڈاکٹر یاسمین راشد نے میاں نواز شریف کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔