کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں ایم کیو ایم کے بانی ملوث تھے، عمران فاروق کو قتل کر کے بانی ایم کیو ایم کو سالگرہ کا تحفہ دیا گیا تھا، بعد ازاں وہ اپنے جذبات کا ڈرامائی مظاہرہ کرتے ہوئے مگر مچھ کے آنسو بہاتے رہے۔
وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا کہ عمران فاروق کی بیوہ کی لاش پر بھی سیاسی ڈرامہ کیا گیا، جس میں بانی ایم کیو ایم نے ٹک ٹاک شو کے ذریعے تنازع کو بڑھاوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کم پڑھے لکھے اور بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری
انہوں نے انکشاف کیا کہ بانی ایم کیو ایم کے تکیے کے نیچے سے پانچ لاکھ پاؤنڈز برآمد ہوئے، جس سے ان کے مالی وسائل اور بیرونی تعلقات کی اصل تصویر سامنے آتی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ عمران فاروق کے اصل قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، بانی ایم کیو ایم پچھلے 25 سال سے را سے مالی امداد لیتے رہے، جو ملکی سالمیت اور قومی سلامتی کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔