کم پڑھے لکھے اور بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری
Khyber Pakhtunkhwa jobs
فائل فوٹو
پشاور: (ویب ڈیسک) صوبائی حکومت نے سرکاری سکولوں میں چوکیداروں کی بھرتی کی باضابطہ منظوری دے دی، جس کے تحت صوبے کے 28 اضلاع میں مجموعی طور پر 2 ہزار 800 آسامیوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کم پڑھے لکھے بے روزگار افراد کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کے تحت صوبائی حکومت نے سرکاری سکولوں میں چوکیداروں کی بھرتی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق سکولوں میں طویل عرصے سے خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔ تقرریاں شفاف طریقہ کار کے تحت اشتہار، مقابلے اور مکمل میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی تاکہ اہل امیدواروں کو آگے آنے کا مساوی موقع مل سکے۔

اعداد و شمار کے مطابق مانسہرہ میں سب سے زیادہ 377 چوکیداروں کی آسامیاں مختص کی گئی ہیں، اس کے علاوہ بنوں کیلئے 263، مردان کیلئے 256، پشاور کیلئے 162، لکی مروت کیلئے 160 جبکہ ایبٹ آباد کیلئے 154 آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ دیگر اضلاع میں بھی ضرورت کے مطابق آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دھی رانی پروگرام کے کوٹے میں اضافہ

صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ ان بھرتیوں سے نہ صرف سکولوں کی سیکیورٹی بہتر ہوگی بلکہ بے روزگاری میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔

عوامی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آئندہ بھی کم تعلیم یافتہ افراد کیلئے اسی نوعیت کے مزید روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔