سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
فائل فوٹو
December, 27 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں ہفتہ کے روز سونے کی قیمتوں میں بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق اضافہ ہوا جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی تولہ 2,300 روپے اضافے کے بعد بڑھ کر475,662 روپے ہو گئی۔
اسی طرح آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق10 گرام سونا1,972 روپے اضافے کے بعد407,803 روپے میں فروخت ہوا۔
جمعہ کے روز سونے کی قیمت فی تولہ 500 روپے اضافے کے بعد473,362 روپے رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اٹلی نے پاکستانیوں کے لیے روزگار کے دروازے کھول دیے
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,533 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی (جس میں 20 ڈالر پریمیم شامل ہے)۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمت462 روپے اضافے کے بعد8,407 روپے فی تولہ ہو گئی جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔