احسن اقبال کا اڑان پاکستان وژن کے تحت ملک کی ڈیجیٹل ترقی کا اعلان
Digital economy boost
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے احسن اقبال کا اڑان پاکستان وژن کے تحت ملک کی ڈیجیٹل ترقی کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اے آئی رائیز ایکسپو 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اڑان پاکستان وژن کے تحت ای-پاکستان حکمت عملی کے ذریعے ملک کو ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی میں عالمی مقابلے کے قابل بنانے پر کام کر رہی ہے جبکہ کوانٹم نینو ٹیکنالوجی اور نیو مینوفیکچرنگ کے لیے تین نئے نیشنل سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

احسن اقبال نے واضح کیا کہ پاکستان خلائی میدان میں ترقی کے لیے پرعزم ہے اور حکومت نے تین نیشنل سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کوانٹم کمپیوٹنگ، نینو ٹیکنالوجی اور نیو مینوفیکچرنگ پر مستقبل کی عالمی مسابقت کا تعین کرے گی اور پاکستان میں قائم ہونے والی کوانٹم ویلی ملک کی ڈیپ ٹیک معیشت کا مرکز بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بند کمرہ فیصلوں سے معیشت تباہی کی طرف جا رہی: سہیل آفریدی

وفاقی وزیر نے مصنوعی ذہانت کو ملک کی معیشت کا نیا انجن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی میں سبقت حاصل کرنے والی قومیں ہی عالمی معیشت کی قیادت کریں گی، انہوں نے صنعتی شعبے میں روبوٹکس کے استعمال کو لازمی قرار دیا اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے زریعے خوراک، تجارت اور مواصلات کے شعبوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

مزید برآں، حکومت یونیورسٹی تحقیق کو صنعت اور برآمدات سے منسلک کرنے کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے تاکہ نوجوان محققین ملکی معیشت میں فعال کردار ادا کرسکیں اور پاکستان جدید اور مسابقتی معیشت کی راہ پر گامزن ہو۔